Ads

3 G license auction process completed, all four companies won the bid

تھری جی لائسنس کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا۔ چار لائسنس ایک سو گیارہ ارب روپے میں فروخت کر دئیے۔ حصہ لینے والی چاروں کمپنیوں نے بولی جیت لی۔ زونگ فور جی لائسنس کے حصول کیلئے کوالیفائی بھی کر گیا۔ اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھری جی لائسنس کی نیلامی کا عمل آٹھ راؤنڈ تک جاری رہا جس میں مجموعی طور پر چاروں کمپنیوں نے 90 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی پیشکشیں دیں۔ چوتھی بولی کے بعد پیشکش میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ کے مطابق زونگ کمپنی نے تھری جی کے 10 میگا ہرٹز کی نیلامی جیت لی۔ موبی لنک نے بھی تھری جی کے 10 میگا ہرٹز کو حاصل کر لیا۔ ٹیلی نار اور یو فون نےتھری جی بینڈ کے پانچ، پانچ میگا ہرٹز کا لائسنس حاصل کر لیا۔ زونگ کمپنی فور جی بینڈ لائسنس خریدنے کے لئے کوالیفائی کر گئی۔ فور جی بینڈ کا دوسرا لائسنس فروخت نہ ہو سکا جس کی نیلامی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی میں تھری جی لائسنس کی نیلامی سے صرف پچاس ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا جبکہ ہم نے ایک سو گیارہ ارب روپے میں فروخت کئے۔ فور جی لائسنس کی نیلامی سے پچاس ارب روپے حاصل ہونگے۔ کامیاب بڈرز کو 50 فیصد ادائیگی 30 دن اور بقایا ادائیگی پانچ سال میں مساوی قسطوں میں کرنا ہو گی۔ تھری اور فور جی لائسنس 15 سال کی مدت کے لئے جاری کئے جائیں گے۔ -
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment